0
Friday 15 May 2009 13:04
کریملن سے شائع ہونے والی اہم رپورٹ

امریکہ اور نیٹو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: روس

امریکہ اور نیٹو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: روس
فرانس کی نیوز ایجنسی کے مطابق کریملن سے شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگلے چند سالوں میں عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ رپورٹ جو روسی صدر دمتری میدویدیف کے دستخط کی حامل بھی ہے 2020ء تک روس کی قومی سلامتی پالیسی کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ تیرہ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں سرد جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ روس اپنی موجودہ خارجہ پالیسی کو جاری رکھے اور اسلحے کی دوڑ میں شامل ہونے سے پرہیز کرے۔ اس رپورٹ کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں مخصوصاً "یورو-ایٹلنٹک" علاقے میں عدم استحکام کی اصلی وجہ وہاں پر نیٹو کی موجودگی ہے اور یہ تنظیم عالمی امن کیلئے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ اس رپورٹ میں مشرقی ممالک میں نیٹو کے اثر و نفوذ کی شدت سے مخالفت کی گئی ہے۔ اسی طرح امریکہ کی طرف سے یورپی ممالک میں "میزائل شیلڈ" کے نصب کرنے کو بھی عالمی امن کیلئے ایک اہم خطرہ گنا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے جب روس کی مخالفت کے باوجود جارجیا میں نیٹو اور جارجیا کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 4952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش