0
Tuesday 3 Nov 2015 12:48

فوج مسئلہ کشمیر کا باعزت حل چاہتی ہے، پرویز مشرف

فوج مسئلہ کشمیر کا باعزت حل چاہتی ہے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج عزت و احترام کیساتھ مسئلہ کشمیرکا حل چاہتی ہے۔ خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر بہت مضبوط کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مضبوط کیس پیش کیا میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے عالمی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی اور اس مسئلے کے حل کیلئے چارنکاتی فارمولہ پیش کیا۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے، 2007ء میں واجپائی اگر پاکستان آتے تو مسئلہ حل ہو جاتا لیکن پتہ نہیں واجپائی کیوں نہں آئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ واجپائی اور منموہن سنگھ نے پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں کرداراداکیا، پاک فوج بھارت میں قیام امن کی مخالف نہیں، فوج عزت واحترام کے ساتھ مسئلہ کشمیرکا حل چاہتی ہے۔

کتاب کے مصنف اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مجھے شیوسینا نے دھمکیاں دیں کہ آپ بمبئی نہیں اترسکتے لیکن میرے میزبان سدنیندراکلکرنی نے جرأت کا مظاہرہ کیا اور میں نے ان سے کہا کہ میں بھارت آرہا ہوں۔ سدھ نیندرا کلکرنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان متحد رہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور پرامن تعلقات قائم ہوں۔
خبر کا کوڈ : 495382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش