0
Friday 6 Nov 2015 19:00

ظالم طاقتیں امریکہ کی ایما پر یمنی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں، عبدالمالک الحوثی

ظالم طاقتیں امریکہ کی ایما پر یمنی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ملک میں انصاف کی بنیادوں پر حکومت کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم طاقتیں امریکہ کی ایما پر یمنی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔ جمعے کی شام اپنے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں انصاراللہ کے سربراہ نے کہا انصاف پسند حکومتوں کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا انصاف پسند حکومتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے قوموں کو ظلم و ستم اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انصار اللہ کے سربرہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ظالم اور طاغوتی ممالک امریکہ کی نگرانی میں یمن کے حق پسند اور انصاف کے طلبگار عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ ظالم طاقتیں نہیں چاہتیں کہ یمن میں کوئی انصاف پسند حکومت برسر اقتدار آئے۔ انصاراللہ کے سربراہ کی تقریر کے ساتھ ہی ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مارچ اور انقلاب یمن کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ہر اقدام کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 496071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش