0
Saturday 7 Nov 2015 10:02

پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کرنیوالے کو ہمیشہ ذلت نصیب ہوئی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کرنیوالے کو ہمیشہ ذلت نصیب ہوئی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کرنے والے کو ہمیشہ ذلت نصیب ہوئی، بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کراچی کے ہر حلقے سے انتخاب لڑیں گے، لیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلدیاتی امیدواروں کا جائزہ لینے کیلئے بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، ایم این اے فریال تالپور، آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور سینیٹر شریں رحمان سمیت مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے، اس کو رسوائی اور ذلت ہی نصیب ہوئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی پہلے سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی کامیاب ہو نگے، بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے کراچی کو جیالا میئر دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مزدور اور عام آدمی کی جماعت ہے، ہمارے دشمن پہلے بھی مایوس ہوئے، آئندہ بھی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 496125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش