0
Monday 9 Nov 2015 23:02

لاہور، جامعہ نعیمیہ میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

لاہور، جامعہ نعیمیہ میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ میں یوم اقبالؒ پر تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کے”نظر یہ اجتہاد“ پر حقیقی عمل باعث فلاح عوام ہے، اسلاف کے ایام منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ تقریب سے شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی، عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ ثاقب اقبال شامی، علامہ رضاالدین صدیقی، مولانا محبوب احمد چشتی، مفتی محمد ہاشم، ڈاکٹر سلیمان قادری، مرکزی جنرل سیکرٹری نعیمین ایسوسی ایشن پیر شہباز سیفی، مولانا غلام مرتضیٰ، مولانا محمد مدنی، سید زین العابدین شاہ، قاری محمد رفیق نقشبندی، محمد عبدالرحمن جلالپوری، حافظ بلال فاروق نعیمی، قاری محمد امیر قادری، قاری غلام رسول، قاری منظور، قاری محمد فیاض احمد، علامہ عبدالرحمن جامی، قاری محمد اشفاق قصوری سمیت بزم نعیمیہ کے عہدیداران، جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ علامہ اقبال ایک صوفی اور محب رسول تھے، اگر پاکستانی قوم تعلیمات اقبالؒ کو اپنا لے تو عظیم قوم بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور سنٹرل ایشیاء کی ریاستوں نے اقبالؒ کو ہیرو کا درجہ دیا ہوا ہے اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ علامہ ثاقب اقبال شامی نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کسی سے کم نہیں، مدارس دینیہ کے فیض یافتہ ہی علوم الٰہیہ کے حقیقی وارث ہیں، نام نہاد سکالر مذہبی لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح مسلمانوں کو جنت کی بشارتیں دے کر مسلمانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 496685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش