0
Thursday 12 Nov 2015 15:04

عراقی شہر رمادی کی آزادی کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا، ترجمان عراقی فوج

عراقی شہر رمادی کی آزادی کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا، ترجمان عراقی فوج
اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کا پہلا مرحلہ پوری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان یحی رسول نے کہا کہ الرمادی آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور ہم نے مطلوبہ اہداف کو حاصل حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمادی آپریشن کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔ عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان نے کہا کہ رمادی شہر اس وقت پوری طرح سے فوج کے محاصرے میں ہے اور فوج کے جوان جلد ہی شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے پہلے مرحلے میں راستے میں حائل رکاوٹوں کو صاف اور بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے جس کے باعث ہم اب تیزی کے ساتھ پیشقدمی کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 497307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش