0
Thursday 12 Nov 2015 23:44

مسلمان ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

مسلمان ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کئی ترقی پذیر اور مسلم اکثریتی آبادی کے ممالک کو مالیاتی سہولیات تک محدود رسائی کے مسائل کا سامنا ہے، اسلامی مالیاتی نظام سے استفادہ کیلئے مسلمان ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ کویت میں اعلیٰ سطح کی عالمی اسلامی مالیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی ممالک کی زیادہ تر آبادی کو اسلامی بینکنگ کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے اسلامی بینکاری کا شعبہ ان ممالک کی ترقی میں وسیع کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی خدمات کے فروغ سے ان لوگوں کو بھی مالیاتی دھارے میں لایا جا سکتا ہے، جو ابھی تک اس سے باہر ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پوری مسلم دنیا میں اسلامی مائیکرو فنانس کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ بعد ازاں اسحق ڈار نے ظہرانے پر کویت کے وزیر خزانہ سے ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 497359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش