0
Thursday 12 Nov 2015 22:54

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن میں قانون شکی کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن میں قانون شکی کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا، آئی جی اسلام آباد
اسلام ٹائمز۔ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کی زیرصدارت انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ شہریوں کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران غیرجانبداری کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے میں قانون شکنی ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 497416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش