0
Saturday 21 Nov 2015 22:53

گلگت، سانحہ چلاس میں مطلوب اہم اشتہاری ملزم مانسہرہ سے گرفتار

گلگت، سانحہ چلاس میں مطلوب اہم اشتہاری ملزم مانسہرہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چلاس میں مطلوب اہم اشتہاری ملزم کو سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مانسہرہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ ملزم امین اللہ عرف حمیداللہ ولد عبدالرؤف ساکن ہڈر کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔ ملزم ترک سکونت کرکے مانسہرہ میں روپوش تھا۔ خفیہ اطلاع پر سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور، اے ایس آئی مجیب الرحمٰن، حوالدار عبدالغفار نے مانسہرہ میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیشی ونگ گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ گونر فارم چلاس میں مقدمہ نمبر 7/12 بجرائم 302/324،353/186/147/148،144/201/202/427،435/34 ت پ 21 ،6/7 اے ٹی اے کے تحت مقدمات قائم ہیں۔ اسی بناء پر ملزم قانون سے روپوشی اختیار کرکے مانسہرہ میں قیام پذیر تھا۔ واضح رہے کہ تین سال قبل راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بسوں سے شیعہ مسافروں کو چلاس کے مقام پر دہشتگردوں نے اتار کر نہایت بے دردی کیساتھ شہید کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 499317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش