0
Monday 23 Nov 2015 23:06

بشار الاسد سے متعلق صدر اوباما کا بیان امریکی ایجنڈے کو واضح کرتا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بشار الاسد سے متعلق صدر اوباما کا بیان امریکی ایجنڈے کو واضح کرتا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان، داعش اور القاعدہ کے خاتمے کی آڑ میں امت مسلمہ کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ یہود و نصاریٰ کے گٹھ جوڑ سے اس وقت تک عراق، افغانستان، شام، یمن اور دیگر مسلم ممالک میں ایک کروڑ سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا بلکہ اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ شام اور عراق میں دہشت گردی کے مراکز کو امریکہ سمیت صیہونی طاقتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ صدر اوباما کا یہ بیان کہ شام سے بشار الاسد کو جانا ہوگا، امریکی ایجنڈے کو واضح کر رہا ہے۔ امریکہ خطے میں اسرائیلی بالا دستی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔ شام کی موجودہ حکومت اسرائیلی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کو اسرائیل مخالف قوتوں کی حمایت پر امریکہ سیخ پا ہے۔ مسلم حکمرانوں کو اب امریکہ کے خلاف بلاتاخیر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جو حکمران امریکہ سے دوستی کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف ہیں، انہیں اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں سے امریکہ کی دوستی اس کے مفادات کی تکمیل تک ہی قائم رہتی ہے۔ انہوں نے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کا امریکہ کو بخوبی علم ہے۔ روس سمیت تمام عالمی طاقتوں کو دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی میں کردار ادا کرنا ہوگا، لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر معصوم اور بےگناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 499848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش