0
Wednesday 25 Nov 2015 20:28

قراقرم یونیورسٹی گلگت نے مختلف اسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا

قراقرم یونیورسٹی گلگت نے مختلف اسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت نے مشتہر کی گئی مختلف اسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ دفتر منیجر ہیومن ریسورس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انجینئرنگ فیکلٹی گلگت و اسکردو کیمپس کے توسیعی منصوبے کیلئے درکار مختلف اسامیوں کو پر کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 نومبر مقرر کی گئی تھی، جسے بڑھا کر 27 نومبر تک کردیا گیا ہے جبکہ رجسٹرار اور ٹریثررار کی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 20 نومبر مقرر تھی، جسے 4 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ لہٰذا تمام خواہشمند افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تواریخ کے اندر اپنی درخواستیں دفتر ہیومن ریسورسز تک پہنچا دیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 500358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش