0
Monday 30 Nov 2015 17:01

کوہاٹ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 60 مشتبہ افراد گرفتار

کوہاٹ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 60 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او صہیب اشرف کے مطابق قریش آباد، گڑھی روف خان اور سٹی پاٹک کے قریبی علاقوں میں شدت پسندوں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں 2 کلاشنکوف، مختلف بور کی رائیفل،7 پستول اور کارتوس برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں 2 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں، گرفتار افراد کیخلاف تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 501549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش