0
Tuesday 1 Dec 2015 21:40

سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کرلی

سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ کیلئے فوج طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج طلب کرلی ہے۔ شہر میں پولنگ کے روز پاک فوج کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں فوجی دستے پٹرولنگ بھی کریں گے۔ شہر میں 7 ہزار سے زائد رینجرز اہلکار الیکشن سیکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے، رینجرز اہلکار 88 موبائلوں اور 180 موٹر سائیکلوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ پولیس اور رینجرز کی بیک اپ سپورٹ کیلئے فوجی دستے موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 501950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش