0
Saturday 5 Dec 2015 21:52

پاکستان میں ڈالر کی حکمرانی برداشت نہیں کی جائے گی، اسحاق ڈار

پاکستان میں ڈالر کی حکمرانی برداشت نہیں کی جائے گی، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی مصنوعی ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی حکمرانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، معیشت کی ڈالرائزیشن ہرگز نہیں کرنے دی جائے گی، مرکزی بینک بحیثیت ریگو لیٹر منفی معاشی سرگرمیاں روکنے کے لیے فوری اقدامات کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور خریدو فروخت میں سٹے بازی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت نے دو سال میں معاشی استحکام حاصل کر لیا، فارن ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا، ایف بی آر امپورٹرز سے ادائیگیوں کا ثبوت کسٹم کے وقت ہی طلب کرے۔  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں اور اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر اس وقت معیشت کی ڈالرائزیشن کے عمل میں شامل ہیں، بیرونی ادائیگیاں بہتر ہونے کے باوجود ڈالر مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی خرید وفروخت میں سٹے بازی برداشت نہیں کی جائیگی، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک سے اشیاء درآمد کرنے والے ایسے تاجروں سے کسٹم کلیئرنس کے دوران ادائیگیوں کے ثبوت طلب کرے، جو ’’ایل سی‘‘ کے بغیر تجارت کرتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 502821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش