0
Sunday 6 Dec 2015 20:31

کشمیر میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی ’’حجاب مہم‘‘ قابل تحسین، مفتی اعظم کشمیر

کشمیر میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی ’’حجاب مہم‘‘ قابل تحسین، مفتی اعظم کشمیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین فاروقی نے جموں سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حجاب اسلام کی تعلیمات میں اہم افادیت رکھتا ہے، مسلم خواتین کی شان اسی میں ہے کہ وہ ہمیشہ با حجاب رہیں، پردہ مسلمانوں کی پہچان ہے، ہماری ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر تعلیمی مراکز، دفاتر اور بازاروں غرضکہ ہر جگہ حجاب میں رہنا چاہیے اور اسلامی تشخص کا پاس و لحاظ رکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ حجاب کسی ایک خطے سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ہر جگہ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے، مفتی اعظم کشمیر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی کشمیر بھر میں جاری حجاب مہم قابل تحسین عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنی بیٹیوں سے مخلصانہ گذارش کرتا ہوں کہ باحجاب رہ کر اس جاری حجاب مہم کو عملی طور پر کامیاب بنائیں‘‘، انہوں نے کہا کہ مسلم یونٹی کونسل سے وابستہ خواتین نے کشمیر میں حجاب مہم کے حوالے سے رول ادا کیا اللہ انہیں ہمت عطا فرمائے، امید ہے کشمیر میں اس حجاب مہم کو سراہا جائے گا اور اس مہم کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور کشمیری عوام اس مہم میں معاون ثابت ہونگے، مفتی بشیر الدین نے مزید کہا کہ ویسٹرن کلچر نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے کو بھی متاثر کیا ہے جو قابل تشویش امر ہے، ہمارے معاشرے کے باشعور افراد کو بے حجابی کے خلاف مہم کا حصہ بننا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 503067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش