0
Tuesday 22 Dec 2015 22:44

گورنر گلگت بلتستان کی صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو

گورنر گلگت بلتستان کی صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ایون صدر گئے جہاں ظہرانے کے بعد گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال کے متعلق گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صدر پاکستان ممنون حسین کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا اور گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ان منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے موجودہ حکومت بھی کوشاں ہے اور ہم بھی صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ صدر پاکستان کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اندرونی مسائل کی وجہ سے یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے اور صدر پاکستان سے گزارش کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرکے یونیورسٹی کو دوبارہ کھول دیا جائے۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق مہیا کیے جائیں گے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت کے ذریعے فوری اقدامات اُٹھائیں گے، تاکہ سیاحت کے ذریعے گلگت بلتستا ن کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا جا سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے ایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بحیثیت چیف اسکاوٹ حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 507126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش