0
Wednesday 23 Dec 2015 15:13

رینجرز اختیارات کی سمری مسترد ہونے پر سندھ حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب

رینجرز اختیارات کی سمری مسترد ہونے پر سندھ حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری مسترد کئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے، جس میں رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 60 روز کی توسیع پر آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سمری مسترد کئے جانے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ کابینہ وفاقی وزارت داخلہ کے فیصلے کو مسترد کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 507287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش