0
Thursday 24 Dec 2015 10:08

شام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے، بثینہ شعبان

شام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے، بثینہ شعبان
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد کی سیاسی امور کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بثینہ شعبان نے امن مذاکرات میں شرکت کے لئے شامی حکومت کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق ان مذاکرات میں تیز پیشرفت کے لئے ضروری تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت، شام میں امن کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی روڈ میپ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتی ہے۔ شامی حکومت کی مشیر نے کہا کہ دمشق ان قراردادوں کو قبول کرتا ہے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کے لئے ان کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اسی طرح شام میں روس کی فوجی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف روس کی کامیابیوں کے باعث شامی حکومت کے خلاف مغرب نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ شام کی سرزمین پر روس کی فوجی موجودگی بحران شام کے حل میں بہت زیادہ مدد دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 507624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش