0
Friday 1 Jan 2016 23:05

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر فاروق ستار اور فہمیدہ مرزا کو نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر فاروق ستار اور فہمیدہ مرزا کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا کو بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں اراکین اسمبلی سے 7روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔  دوسری طرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار کا جواب الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے۔ فاروق ستارکی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کو کراچی میں نکالی جانے والی ریلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں تھی بلکہ وہ ریلی کراچی میں چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے تھی۔  فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 6 دسمبر کو فاروق ستار کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 509464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش