0
Monday 4 Jan 2016 13:56

کرم ایجنسی میں دو سو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نوکریاں مستقل

کرم ایجنسی میں دو سو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نوکریاں مستقل
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے دو سو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نوکریاں مستقل کرنے پر ہیلتھ ورکرز کے والدین اسرار حسین، صابر حسین، کامل حسین جلال حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیاں 1997 سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں، مگر موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان، فاٹا سیکرٹریٹ، ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم کی کوششوں سے 200 ہیلتھ ورکرز کی نوکریاں مستقل ہوگئیں۔ جسکی وجہ سے آج ہماری بیٹیوں کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ورکروں کی ماہانہ تنخواہ 8 ہزار سے بڑھ کر اب 15 ہزار ہوگئی ہے اور ہم سب ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس حوالے سے کردار ادا کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 ماہ سے بند تنخواہوں کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ان ورکروں کی محنت کے باعث کرم ایجنسی اب پولیو فری بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 510145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش