0
Wednesday 6 Jan 2016 18:54

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید جبکہ دوسرا زخمی

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید جبکہ دوسرا زخمی
اسلام ‌ٹائمز۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ایک شیعہ مسلمان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ شہر کے تھانہ انڈسٹریل کی حدود میں سرکی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔ جہاں ڈرائی فروٹ کی دکان چلانے والے دو شیعہ مسلمان بھائیوں نوید احمد ولد غلام حیدر یوسفزئی اور جاوید احمد پر دہشتگردوں نے فائر کھول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پچیس سالہ نوید احمد موقع پر ہی شہید جبکہ جاوید احمد شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگئے۔ شہید اور زخمی کو سول اسپتال لایا گیا، جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ زخمی جاوید احمد کو سر پر گولی لگی ہے اور اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ مقتول نوید احمد کو بھی سر اور سینے پر تین گولیاں ماری گئی تھیں۔ دونوں بھائی کوئٹہ کے علاقے شالدرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی شام کو بھی سریاب روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 510732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش