0
Friday 8 Jan 2016 18:06
شمالی کوریا سے متعلق عالمی طاقتوں کو پالیسی بدلنا ہوگی

چین کے نرم رویہ کی وجہ سے شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ کیا، جان کیری

چین کے نرم رویہ کی وجہ سے شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ کیا، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے نرم رویے کی وجہ سے شمالی کوریا جوہری دھماکہ کر بیٹھا، شمالی کوریا سے متعلق عالمی طاقتوں کو پالیسی بدلنا ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق چین کا نرم رویہ کام نہیں آیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ چین نے نرم رویہ اختیار کئے رکھا، جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی، تاہم وہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ شمالی کوریا کو راہ راست پر لانے کے لئے سختی کرنا پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 511365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش