0
Thursday 14 Jan 2016 23:54

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے میثاق جمہوریت کے نام پر نورا کشتی کی، عمران خان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے میثاق جمہوریت کے نام پر نورا کشتی کی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے میثاق جمہوریت کے نام پر نورا کشتی کی اور 2013 کے عام انتخابات کی دھاندلی بھی اسی مک مکا کا حصہ تھی، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پنجاب اورسندھ کے الیکشن میں پولیس کا استعمال کیا جاتا ہے، مسلم لیگ (ن) نے میٹرو بنائی اور سمجھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیت جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جمہوری نظام میں حزب اختلاف کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ملک کی دونوں سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کا سمجھوتہ کیا۔ دونوں جماعتوں نے باریاں لے کر نوراکشتی کی، 2013 کے عام انتخابات کی دھاندلی بھی اس مک مکا کا حصہ تھی، اگر ہم نہ ہوتے تو ملک میں دوستانہ حزب اختلاف ہی ہونا تھی۔ عوام نے دھرنے کو اپوزیشن سمجھ لیا اور پیپلز پارٹی کو مشکل پڑ گئی۔ ہمارے ہی کہنے پر پیٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں، اگر ہم دھرنے میں مطالبہ نہ کرتے تو حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہ پہنچاتی۔
خبر کا کوڈ : 512550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش