0
Monday 18 Jan 2016 16:04

ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، مشتعل خواتین اور ای ڈی او کے عملے میں ہاتھا پائی

ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، مشتعل خواتین اور ای ڈی او کے عملے میں ہاتھا پائی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران ای ڈی او ہیلتھ کے حامی بھی میدان میں کود پڑے جس کے بعد دونوں گروپوں میں خوب لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آئندہ ماہ ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہیلتھ آفس میں ای ڈی او کے ناروا سلوک اور ناجائز مقدمات کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ای ڈی او آفس کے ملازمین نے ای ڈی او ہیلتھ کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیئے جس کے بعد احتجاج لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور ہیلتھ آفس کے ملازمین نے خواتین مظاہرین کو دھکے دیئے اور پلے کارڈز بھی پھاڑ ڈالے۔ دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑا اور نازیبا الفاظ کا خوب استعمال ہوتا رہا کسی نے ایک کو مکا مارا تو کسی نے دوسرے کو گھسیٹا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ اگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو وہ 14 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 513263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش