0
Friday 21 Jan 2011 13:54

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوجیوں کی نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوجیوں کی نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ
 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مہاجر کیمپ کے باہر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ غزہ کی سرحدی پٹی مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں نے مہاجر کیمپ Shufat میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھر برسا دئیے۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس فائر کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس، فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے باربار تنگ کئے جانے کے باعث فلطینیوں نے ان پر پتھراؤ کیا۔ جس پر اسرائیلی فوجیوں نے مشتعل ہو کر آنسو گیس کا استعمال شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ہر چند گھنٹوں بعد معمولی باتوں پر فلسطینیوں کا سکون برباد کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 51390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش