0
Thursday 21 Jan 2016 15:56

کراچی کے عوام خوف و دہشت کے مارے ہتھیار بند جماعت کو جبراً مینڈیٹ دیتے ہیں، سعید غنی

کراچی کے عوام خوف و دہشت کے مارے ہتھیار بند جماعت کو جبراً مینڈیٹ دیتے ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ اگر ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ نہ دیں، تو ان کے ساتھ بے رحمانہ سلوک ہوگا، جس کی وجہ سے کراچی کے عوام خوف و دہشت کے مارے ہتھیار بند جماعت کو جبراً مینڈیٹ دیتے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سیاست اور غنڈہ گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بہتر ہے کہ قانون ہی کے دائرے میں خود کو محدود رکھا جائے، اور دھونس، دھاندلی اور تشدد سے ڈرا دھمکا کر حقوق لینے کی باتیں نہ کریں، کیونکہ ایسی بڑھکیں مارنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز بیانات جاری کرکے ایک مخصوص جماعت اپنے جبرزدہ ووٹرز کو تو متاثر کر سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پورے صوبے کی منتخب حکمران جماعت ہے اور صوبے کے تمام اضلاع کی ترقی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات آئین طے کرتا ہے اور آئین ہی کے مطابق 2013ء کے منظور کردہ قانون بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سندھ عوام کی منتخب کردہ اسمبلی ہے اور آئین سازی اور قانون سازی کرنا منتخب اسمبلی کا بنیادی کام ہے،جس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ اسمبلی سے پاس کردہ قوانین کی مخالفت کرنا غیر جمہوری عمل ہے اور آمریت کے پروردہ ہی یہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں جو اس جماعت نے کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 514085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش