0
Thursday 21 Jan 2016 22:27

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ عالمی تجارتی پاپندیاں اٹھتے ہی پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک نے پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان اور دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان پر اتفاق کر لیا ہے، دوطرفہ تجارت کو ستائیس کروڑ ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ اسی طرح دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے، الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل اور فریٹ ٹرین سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور ایران ٹرک ڈرائیورز اور کاروباری حضرات کیلئے ویزے کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان نے ایران سے چاول اور کینو پر فوری پابندی اٹھانے، تولیہ، بیڈ شیٹ اور کینو کو بارڈر ٹریڈ آیٹم میں شامل کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان نے پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرکے ایران کو بجھوا دی ہیں جبکہ بینکنگ چینل کے حوالے سے وزارت تجارت آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات کریگا۔
خبر کا کوڈ : 514180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش