0
Saturday 23 Jan 2016 13:31

ملتان، نامعلوم افراد نامعلوم لڑکی کی سر، بازو اور ٹانگیں کٹی لاش پھینک کر فرار

ملتان، نامعلوم افراد نامعلوم لڑکی کی سر، بازو اور ٹانگیں کٹی لاش پھینک کر فرار
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں نامعلوم افراد نامعلوم لڑکی کی سر، بازو اور ٹانگیں کٹی لاش بستی نو کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بستی نو کے قریب نامعلوم افراد 13 سالہ لڑکی کا سر، بازور اور ٹانگیں کٹی لاش کو بوری میں بند کر کے سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے جس کی اطلاع شہریوں نے پولیس کو دی تاہم موقع پر پہلے پہنچنے والی تھانہ صدر کی پولیس حدود نہ ہونے پر واپس چلی گئی۔ تھانوں کی حدود کے تنازع کے باعث لاش دو گھنٹے تک سڑک کے کنارے ہی پڑی رہی، تاہم ڈی ایس پی کے پہنچنے کے بعد لاش کو تھانہ گلگشت کی پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقع کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 514480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش