0
Saturday 30 Jan 2016 23:12

اپوزیشن لیڈر ہوں صرف وزیراعظم کو جواب دے سکتا ہوں، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر ہوں صرف وزیراعظم کو جواب دے سکتا ہوں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں صرف وزیراعظم کو جواب دے سکتے ہیں۔ مضحکہ خیز الزامات پر لوگ ہنس رہے ہیں ہوسکتا ہے اس پر عدالت بھی جائیں۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قد کے بڑے نظر آنے والے لوگوں کے ذہن بہت چھوٹے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جواب دینا میرا لیول نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مک مکا دوطرفہ ہوتا ہے۔ مک مکا کا کہہ کر الزام لگانے والے سمجھ گئے ہیں انہوں نے غلط بات کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم منصوعات پر عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ پی آئی اے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادارے بیچ کر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 516700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش