0
Friday 12 Feb 2016 13:57

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی اہمیت بہت زیادہ ہے، روس

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی اہمیت بہت زیادہ ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روس نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کو اہم ملک سمجھ کر اسے بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ روسی میڈیا کی جاری رپورٹ میں روسی ترجمان دیمتری پسکوو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ملکوں میں شامل ہے۔ اس لئے روس اس کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس سے قبل جنوری میں روس کے کمانڈر انچیف اولگ سلیو کوو نے اعلان کیا تھا کہ روسی فوج آئندہ سال پہلی بار پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گی۔ گزشتہ مہینے ایک روسی وفد نے فوجی ساز و سامان اور دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان اور روس کے درمیان سیخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو جاری ہے۔ اس سے قبل دونوں ملک چار ایم آئی 35 ایم ہیلی کاپٹر کے سودے پر بھی متفق ہو چکے ہیں۔ دونوں ملک حال ہی میں دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں میں فوجی سربراہوں کے دوروں سے اشارہ ملتا ہے کہ اس حوالے سے کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔ یاد رہے جون 2014ء میں روس نے پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی ختم کرتے ہوئے نومبر 2014ء میں فوجی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان سے دوطرفہ معاہدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 520248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش