0
Sunday 21 Feb 2016 23:51

آخری دہشتگرد اور آخری کرپٹ فرد کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہنا چاہیئے، حامد رضا

آخری دہشتگرد اور آخری کرپٹ فرد کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہنا چاہیئے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع کر رہے ہیں۔ آخری دہشتگرد اور آخری کرپٹ فرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں جمہوریت صرف اسمبلیوں تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ہے۔ عوام کے مسائل پر پارلیمنٹ میں بات نہیں ہوتی۔ بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ حکمران اور ان کے حواری ملکی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔ حکومت نے نمائشی منصوبوں کی خاطر صحت و تعلیم کو نظرانداز کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے صدر صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک بحرانوں اور قوم مایوسی میں مبتلا ہے۔ احتساب کا مؤثر نظام نہ بننا ملک وقوم کی بدقسمتی ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کا احتساب نہ کرنے کا معاہدہ رکھا ہے۔ ماضی اور حال کی حکومتوں نے پاکستان کو اخلاقی، سماجی اور اقتصادی تباہی سے دو چار کیا ہے۔ ناقص زرعی پالیسی سے کاشت کار بدحالی کا شکار ہیں۔ اورنج ٹرین منصوبہ نے لاہور کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت مٹھی بھر علیحدگی پسند بلوچوں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ پاک فوج نے قربانیاں دیکر بلوچستان میں امن قائم کیا ہے۔ بلوچستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 522706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش