0
Thursday 25 Feb 2016 18:22

کراچی میں فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار فکس اٹ مہم چلانے والے عالمگیر خان کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ شہریوں کو پریشان کرنے اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے گھر کے باہر کچرہ پھینکنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدے میں کار سرکار میں مداخلت کرنے کی بھی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا تھا، عالمگیر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرے کی ٹرالی لے کر پہنچے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔ اس موقع پر عالمگیر اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جبکہ غریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو کو پولیس نے تھپٹر بھی مارے، یاد رہے کہ کراچی کے اسی شہری نے سائیں سرکار کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سٹرکوں پر واقع کھلے گٹروں پر اپنی مدد آپ کے تحت ڈھکن لگانے شروع کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 523600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش