0
Thursday 25 Feb 2016 23:55

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی دیواری مہربانی، شہریوں کا اظہار تشکر

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی دیواری مہربانی، شہریوں کا اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام لاہور میں نادار اور مستحق افراد کی مدد کیلئے مسلم ٹاون میٹرو اسٹیشن پر قائم "دیوار مہربانی" کا قیام، شہریوں کی بڑی تعداد کا اس کار خیر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ضرورتمندوں کو بنا مانگے ان کی ضروریات اس دیوار مہربانی کے ذریعے پوری ہو جاتی ہیں، مخیر حضرات اور شہریوں کو چاہئیے کہ اس کارخیر کو جاری رکھیں اور شہر کے مختلف جگہوں پر ایسی دیواریں قائم ہونی چاہیئیں، دیوار مہربانی پر سارا دن لوگوں کی بڑی تعداد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبارک علی موسوی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ باہمی تعاون کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے، نوجوانوں کی یہ کاوش نہ صرف ضرورت مندوں کیلئے معاون ثابت ہو گی بلکہ لوگوں کے اندر غربا و مساکین کیلئے ہمدردی کے جذبے کو بھی اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اسی درد دل کا نام ہے جب دوسروں کو تکالیف میں دیکھ کر اپنے اندر بیقراری پیدا ہو، دیوار مہربانی کا سلسلہ پاکستان کے تمام شہروں میں شروع کیا جانا چاہیئے تاکہ سفید پوش لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں اور ان کی عزت نفس بھی قائم رہے۔
خبر کا کوڈ : 523663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش