0
Friday 26 Feb 2016 20:53

سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک کا عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک کا عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا، خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا، قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے لاہور پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں غیرجانبدارانہ ٹرائل نہ ہونے پر پندرہ نکات پر مشتمل تحفظات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دی گئی تمام درخواستیں رد کر دی گئیں، اس لئے عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو ہی ملزم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کے لئے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو اس کا حصہ بنایا جائے جن کا تعلق پنجاب سے نہ ہو لیکن صوبائی حکومت نے اس کے برعکس کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ خود مختار کمیشن بنا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 523785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش