0
Saturday 5 Mar 2016 19:23

ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، راغب نعیمی

ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ  ہے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ بزم نعیمیہ کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ لاہور میں ممتاز قادری کی یاد میں تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف دینی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ توہین انبیاء کسی صورت برداشت نہیں، ناموس رسالت ایمان کا حصہ ہے، علماء کرام، مسلم اسکالرز اور دانشور اپنا علم اور قلم ناموس رسالتﷺ کیلئے وقف کردیں، وہ اپنی خداداد صلاحیتیں نبی کریمﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے بروئے کار لائیں، 16 سزایافتہ گستاخان رسول کو تختہ دار پر فی الفور لٹکایا جائے جس طرح غازی ممتاز حسین قادری کو عجلت میں پھانسی دی گئی ہے، ان 16 مجرمان کو ایسے ہی پھانسی دی جائے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ مفتی انور القادری، مولانا محبوب احمد چشتی، ڈاکٹر سلیمان قادری، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی ابوبکر اعوان، مفتی محمد ہاشم، مفتی محمد عمران حنفی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، طلباء اور بزم نعیمیہ کے عہدیداران و کارکنان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے، ہر نبی اور آسمانی کتاب کا احترام اہل اسلام پر فرض ہے، توہین رسالت اتنا سنگین جرم ہے کہ ایسے مجرم کو حرم میں بھی پناہ نہیں مل سکتی، عدلیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ گستاخان رسول کا بروقت نوٹس لے۔ اس موقع پر ممتاز قادری کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 525735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش