0
Tuesday 8 Mar 2016 19:11

27 مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مختار امامی

27 مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم 27 مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کرے گی، سندھ بھر سے لاکھوں عاشقان محمد ﷺ شریک ہوں گے، بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس میں سندھ بھر سے علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مرکزی، صوبائی اور ضلعی اراکین پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں مختلف ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جو جلسہ کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں گی، اس حوالے سے بہت جلد دوسرا اجلاس صوبائی سیکرٹریت سولجر بازار کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی، مولانا نشان حیدر، شفقت لانگا، حیدر زیدی، آصف صفوی، ناصر حسینی اور امتیاز شاہ بھی موجود تھے۔علامہ مختار امامی کا مزید کہنا تھا کہ بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس ملک خداداد پاکستان کے استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگی، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملکی و بین الاقوامی صورت حال کے پیش نظر جماعت کی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 526289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش