0
Friday 11 Mar 2016 07:51

پاک اور چین سے بیک وقت جنگ نہیں کرسکتے، نائب ائر چیف مارشل کا اعتراف

پاک اور چین سے بیک وقت جنگ نہیں کرسکتے، نائب ائر چیف مارشل کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ گھٹتی ہوئی قوت کے پیش نظر وہ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب بھارتی فضائیہ میں سکارڈن کی تعداد 42 سے گر کر 33 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”بیک وقت دو جنگی محاذوں پر فضائی کارروائی کرنے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ قوت دستیاب نہیں ہے۔ بیک وقت دو جنگی محاذ ایک ایسا خدشہ ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے تاہم کیا ہماری قوت معقول ہے بلکہ نہیں۔ کیونکہ جنگی جہازوں کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے۔ فضائیہ کے ذرائع نے کہا کہ فی الوقت دو جنگی محاذوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس دوران فورس کو امید ہے کہ وہ مطلوبہ صلاحیت پالیں گے۔

دھنوانے مزید کہا ”ہم نے اپنے خدشات سے حکومت کو آگاہ کیا ہے اور حکومت کو اس کا احساس بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے 36 رائیفل جنگی جہازوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فضائیہ کو اس کے علاوہ مزید درمیانہ درجے کے کثیر المقصد جنگی طیاروں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف امکانات پر غور کیا جارہا ہے اور ایسے طیاروں کی خریداری کی ضرورت ہے تاہم اس بارے میں کیا فیصلہ لیا جائے گا وہ حکومت اور فضائیہ کے درمیان ہی رہے گا اور حتمی فیصلہ ہمیں ہی لینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 526718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش