0
Monday 21 Mar 2016 09:54

تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، چوہدری مجید

تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے نہ ہی معاشی خوشحالی آ سکتی ہے۔ میرپور میں جلد جامعہ الازہر طرز پر اسلامی یونیورسٹی اور ملٹری کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقر یب سے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید، چیئرمین بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری اور سیکرٹری پروفیسر شاہد منیر جرال نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن مطلوب انقلابی، سیکرٹری چوہدری لیاقت، سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ عباس خان، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغہ جات اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے اور انھیں مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 528662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش