0
Sunday 27 Mar 2016 23:25

لاہور دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی

لاہور دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ گلش اقبال پارک لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے گروہ جماعت الاحرار نے قبول کرلی ہے۔ الیکڑانک میڈیا کے دفتر میں باقاعدہ ٹیلی فونک کال کرکے جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اس خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال پارک میں دھماکے کیلئے خاص طور پر ایسٹر کے دن کا انتخاب کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی نشانہ بنیں۔ واضح رہے کہ 20 روز قبل خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کی شبقدر کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی بھی ذمہ داری اسی گروپ نے قبول کی تھی۔ یاد رہے کہ احسان اللہ احسان اور اس کے ساتھیوں نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 529975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش