0
Monday 28 Mar 2016 21:17

کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ سانحہ لاہور کے خلاف سندھ حکومت کے یوم سوگ کے باعث امتحانات میں ٹیچرز، ویجیلنس ٹیموں اور دیگر عملے کی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کے مطابق پرچوں کی ترسیل کیلئے ٹیموں کے ہمراہ گارڈز مہیا کئے گئے ہیں۔ امتحانات میں شریک 338708 طلبہ کیلئے 382 سینٹرز قائم کئے گئے۔ 60 امتحانی مراکز حساس جبکہ 27 مراکز انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ نقل کی روک تھام کیلئے تمام امتحانی مراکز اور ان کے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کے مطابق امتحانی پرچوں کی ترسیل کیلئے سیکیورٹی گارڈز ٹیموں کے ہمراہ روانہ کئے گئے۔ انوار احمد زئی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کے سلسلے میں امتحانی مراکز میں اساتذہ، ویجیلنس ٹیمیں اور دیگر عملہ بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و رینجرز امتحانی مراکز کے اطراف تعینات ہیں جہاں کسی بھی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 530170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش