0
Sunday 3 Apr 2016 23:54

مارچ کے دوران صیہونی دہشتگردی میں 23 فلسطینی شہید، 159 املاک مسمار

مارچ کے دوران صیہونی دہشتگردی میں 23 فلسطینی شہید، 159 املاک مسمار
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں مارچ میں صیہونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 159 املاک اور گھروں کو مسمار کیا گیا۔ تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام عبداللہ الحورانی سٹڈی سنٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران شہید 23 فلسطینی شہریوں میں 5 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مسجد ابراہیمی اکیاون بار اذان سے محروم رہی۔ نماز پر پابندیوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادھر فلسطینی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ وحشیانہ کریک ڈائون میں 128 بچوں سمیت 647 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش