0
Monday 4 Apr 2016 21:54

ڈی آئی خان پولیس کی مارچ میں کارکردگی، 67 مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان پولیس کی مارچ میں کارکردگی، 67 مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماہ مارچ سے متعلق اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں پولیس نے پورے ضلع کے اندر جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کیخلاف 19 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے۔ ان آپریشنزکے دوران 67 مجرمان اشتہاری اور 51 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف، چار رائفلز، پانچ بندوق، 9 پستول، کارتوس 190، چاقو 3، سو کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔ پولیس نے 3222 گھر اور 355 ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو چیک کرکے سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف 20 مقدمات درج کئے۔ ضلع بھر میں437 مقامات پر چیکنگ کے ذریعے 232 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1 کلاشن کوف، دو رائفلز، پچیس بندوق، چوالیس پستول، 651 کارتوس اور دو چاقو برآمد کئے۔ ضلع بھر میں 1739 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیکر ایک کیخلاف ناقص سیکورٹی ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 1855 حساس مقامات و بس اڈہ جات چیک کئے گئے۔ سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دو مقدمات درج کئے گئے۔ مارچ کے مہینے میں لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر نو مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ مارچ میں تھانہ درابن میں ہونیوالے قتل کیس میں ڈی ایس پی کلاچی اور ایس ایچ او درابن نے حکمت عملی سے کیس ٹریس کرتے ہوئے تین ملزمان بمعہ آلہ قتل بھی برآمدکرکے ملزمان کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں 10 مارچ 2016ء کو اغوائیگی کیس میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مغوی اختر محمد کو بازیاب کرکے ملزم نادر خان اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل، ایک پستول تیس بور اور دس کارتوس بھی برآمد کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 531567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش