0
Tuesday 12 Apr 2016 17:42

آئی ایس او کا سالانہ تعلیمی کنونشن جمعہ سے شروع ہو گا، ضمیر جعفری

آئی ایس او کا سالانہ تعلیمی کنونشن جمعہ سے شروع ہو گا، ضمیر جعفری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ضمیر جعفری نے لاہور میں سالانہ تعلیمی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے آئی ایس او کے سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگا جو 3 روز تک جاری رہے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں ہونیوالے کنونشن میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبا شریک ہونگے۔ ضمیر جعفری نے شرکا اجلاس کو تعلیمی کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تمام جامعات سے طلبا کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم و تشہیراتی مہم کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ضمیر جعفری نے کہا کہ سالانہ تعلیمی کنونشن سے بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت میں کس قدر کامیابی ملی ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار سے دوری، معیاری نظام تعلیم اور پاکستان کی ترقی و سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔ آئی ایس او 42 برسوں سے طلبا کی رہنمائی کر رہی ہے، طلبہ یونین کی پابندی کے بعد سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم تھے اور ایسے میں طلبہ کو بے پناہ مسائل کا بھی سامنا تھا تو آئی ایس او نے ہی طلبہ مسائل کے حل کیلئے ناصرف آواز اٹھائی بلکہ طلبہ کیلئے تعلیم دوست سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں کتب میلے، سٹڈی سرکلز، نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ، سکالر شپ اور سال تعلیم کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو نظریاتی طور پر مضبوط کرنے کیلئے نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 533011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش