0
Tuesday 12 Apr 2016 22:50

شاہراہ قراقرم دو چار دنوں میں کھل جائے گی، ابراہیم ثنائی

شاہراہ قراقرم دو چار دنوں میں کھل جائے گی، ابراہیم ثنائی
اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ خطے میں نہ تو گندم کی قلت ہے اور نہ ہی کسی قسم کا بحران، تاہم تقسیم کار میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ سب کو آٹا مل سکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کو خوف میں مبتلا کروانے اور ذخیرہ اندوزی کا باعث بننے والے خدا کے عذاب کا انتظار کریں کیونکہ اس مصیبت کی گھڑی میں معصوم عوام کے جذبات سے کھیلنا شدید گناہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو چار ہزار روپے کی تقسیم سے نمائش حاصل کرنے کی ناکام کوشش سے وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ تین چار دنوں میں شاہراہ قراقرم کھل جائے گی اور تمام اشیائے خوردونوش کی فراوانی ہو جائے گی۔ انہوں نے پاک فوج کی کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے۔
خبر کا کوڈ : 533069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش