0
Friday 15 Apr 2016 09:17

جی بی کونسل کے انتخابات میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، جعفراللہ

جی بی کونسل کے انتخابات میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، جعفراللہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل ٹکٹ صرف میرٹ پردیئے جائیں گے اور اعلان 16 اپریل کو ہوگا۔ ٹکٹوں میں تینوں ڈویژن کی نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو رکن اسمبلی پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ نہیں دے گا اس سے اس کا سرکاری عہدہ چھین لیا جائے گا اور کونسل ٹکٹ کے معاملے میں پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب رکن اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کے وفادار لوگ ہیں۔ ٹکٹوں کے سلسلے میں پارٹی قیادت کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض لوگوں نے تجویز کنندہ وتائید کنندہ بننے کے لئے ہمیں 30 لاکھ روپے کی رشوت کی آفر کی تھی مگر ہم نے پارٹی مفادات کی خاطر ٹھکرا دیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 533479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش