0
Sunday 17 Apr 2016 12:12

چھوٹو گینگ کی مجرمانہ کارروائیاں پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں، چوہدری سرفراز گوندل

چھوٹو گینگ کی مجرمانہ کارروائیاں پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں، چوہدری سرفراز گوندل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرفراز گوندل نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور رحیمیارخان کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کی مجرمانہ کارروائیاں پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ پی ایم ایل کیو کے رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس اہل کار اغوا ہو رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب نواز شریف بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکام ہونا پنجاب حکومت کی اعلی کارکردگی کے دعووں کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 533836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش