0
Sunday 17 Apr 2016 23:33

شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کروانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کروانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت امجد حسین ایڈووکیٹ دانش ہاؤس نگرل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد، نائب صدر عمران ندیم، بشیر احمد جنرل سیکرٹری، انجینئر اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شرکت کی۔ اجلاس میں کونسل انتخابات کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں کونسل کے انتخابات کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شو آف ہینڈ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے جبکہ گورننس آرڈننس ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بات کرتا ہے۔ جمہوری نظام میں کہیں پر بھی نہیں ہے کہ شو آف ہینڈ سے ووٹ کروایا جائے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو اپنے وزراء اور اسمبلی کے ممبران پر اعتماد نہیں اسلئے وزیراعلٰی نے کونسل کے انتخابات کے طریقہ کار کو تبدیل کروایا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے گورننس آرڈر کے تحت حلف لیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری تھی کہ وہ گورننس آرڈر کے مطابق ہی کونسل کے انتخابات کے طریقہ کار کو تبدیل کروائے، مگر آج موصوف نے (ن) لیگ سے وفاداری نبھائی ہے۔ انہوں نے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن جماعتوں کو اس غیرقانونی ترمیم کے دو عمل میں کونسل کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے تھا، مگر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 533942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش