0
Monday 25 Apr 2016 12:52

سرکاری وکیل غیر حاضر، ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

سرکاری وکیل غیر حاضر، ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کار کے الزام میں زیرِ حراست ڈاکٹر عاصم کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم سرکاری وکیل کی عدم حاضری کی بنیاد پر عدالت نے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی درخواست کی، جس میں استدعا کی کہ کچھ کاغذات کی تیاری کیلئے یو اے ای کے سفارتخانے جانا ہے، اس لئے اس کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے نیب کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کیلئے دعائیں کرتا ہوں، اگر پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، جس پر ایک سائل نے ان سے سوال کیا کہ کیا اگر کوئی شخص جیل میں ہوتا ہے تو پاکستان کیلئے دعا نہیں کرتا، جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اگر کوئی بے قصور جیل میں ہو تو وہ دعائیں نہیں کرتا، پاکستان ہے تو ہم ہیں، جس پر سائل نے کہا کہ اگر پاکستان نہ ہوتا تو آپ کرپشن کہاں کرتے، جس پر ڈاکٹر عاصم چراغ پا ہوگئے، تاہم پولیس نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
خبر کا کوڈ : 535143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش