0
Monday 25 Apr 2016 17:45

عمران خان کے اردگرد بھی ٹیکس چور موجود ہیں، وزیراعظم استعفی دیں، جمشید دستی

عمران خان کے اردگرد بھی ٹیکس چور موجود ہیں، وزیراعظم استعفی دیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں، کمیشن کو مکمل احتساب کا اختیار ہونا چاہیئے۔ عمران خان کے اردگرد بھی کرپٹ اور ٹیکس چور ہیں، قرضے معاف کرانے والوں، ٹیکس چوروں، بیورو کریٹس، عدلیہ اور سیاستدانوں سب کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیئے۔ فوج نے احتساب کا عمل خود اپنے سے شروع کر کے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کی گرفتاری فوج کا کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں جس میں روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دیں گے، ایک گھنٹہ بوٹ پالش کریں گے اور غریب عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کی کرپشن پر پردہ نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی بہت جلد کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 535176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش