0
Wednesday 27 Apr 2016 13:00

FDA کے 8 مغوی اہلکار 48 دن گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکے

FDA کے 8 مغوی اہلکار 48 دن گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکے
اسلام ٹائمز۔ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ مغوی اہلکار 48 دن گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکے۔ اہلکاروں کے ورثا نے صدر پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا اور آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ایف ڈی اے کے مغوی اہلکاروں کے رشتہ داروں حاجی فرید اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 دن گزر جانے باوجود مغویوں کو بازیاب نہ کرایا جا سکا۔ اس معاملے میں جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ ہمیں اہلکاروں کے بازیاب ہونے کی تسلیاں دی جارہی ہیں لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ دوسری جانب اغواء کار جو اپنے آپ کو تحریک طالبان خان سید سجنا گروپ سے ظاہر کر رہے ہیں۔ افغانستان نمبرز کی موبائل سمز سے ہمیں کالز کرکے کبھی کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تو کبھی حکومت پر دباو ڈالنے کا کہہ رہے ہیں، تاکہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے مطالبات مان لے۔ بصورت دیگر وہ ہمارے رشتہ داروں کی لاشیں بھجوا دینگے۔ تاہم پولیٹکل انتظامیہ اس کے باوجود بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ ہم سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 535509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش